ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / الہ آباد راج میں کمبھ پہنچے اکھلیش یادو نے کہا ،کانگریس کے بغیربھی ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد مضبوط

الہ آباد راج میں کمبھ پہنچے اکھلیش یادو نے کہا ،کانگریس کے بغیربھی ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد مضبوط

Mon, 28 Jan 2019 02:27:37    S.O. News Service

الہ آباد :27/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو پریاگ راج پہنچ گئے ہیں۔پریاگ راج پہنچے اکھلیش کمبھ درشن کرنے پہنچے۔اس دوران انہوں نے اکھل بھارتیہ اکھاڑاپریشدکے صدر مہنت نریندر گیری مہاراج سے ملاقات کی اور ان کاآشیروادلیا۔صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران ایس پی ۔بی ایس ایس اتحاد میں کانگریس کے شمولیت کے معاملے پراکھلیش نے کہا کہ ہمارا اتحاد مضبوط ہے۔سابق وزیراعلی نے کہا کہ ایس پی-بی ایس ایس اتحاد عوام کا اتحاد ہے،عوام اس کی حمایت کرے گی۔کانگریس کوبھی اتحاد کی حمایت کرنی چاہئے۔ بتادیں کہ اتر پردیش میں لوک سبھا انتخابات میں سماجوی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی نے ساتھ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں جماعتوں نے 38-38نشستوں پر اپنے امیدوار اتاریں گے۔امیٹھی اور رائے بریلی میں اتحادی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ امیدواروں کو نہیں کھڑاکریں گے۔کانگریس صدر راہل گاندھی امیٹھی سے تو رائے بریلی سے سونیا گاندھی ایم پی ہیں۔وہیں اتحاد نے راشٹریہ لوک دل نامی اجیت سنگھ کی پارٹی کیلئے 2نشستیں چھوڑ دی ہیں۔کمبھ میں صفائی گنگا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ جب بھی سوشلسٹ کو دریاؤں کو صاف کرنے کا موقع ملے گا، دریاؤں کو صاف کریں گے۔یوگی حکومت کی طرف سے دریاکنارے مجوزہ کابینہ میٹنگ پرطنزکرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ اگرچہ کابینہ کی میٹنگ ہو لیکن اگر یہ کسانوں کے لئے کچھ نہ کرے تو پھر یہ بیکارہے۔


Share: